Quran Kanzul Imaan, English ,Urdu ,Surat ul Zilzal,سُوْرَةُ الزِّلْزَال

تفصیل سورہ تفصیل رکوع
ترتیبِ تلاوت نام سورہ ترتیبِ نزول مکی / مدنی رکوع نمبر آیات شمار پارہ شمار نام پارہ
99 سُوْرَةُ الزِّلْزَال 93 مدنی 1 1 - 8 30 عَمَّ

Bismi Allahi alrrahmani alrraheemi
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
Allah in the name of the most Affectionate the Merciful.
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا (ف۱)
(ف۱) - سورۂ اذا زلزلت جس کو سورۂِ زلزلہ بھی کہتے ہیں مکّیہ وبقولے مدنیّہ ہے ۔ اس میں ایک ۱ رکوع ، آٹھ۸ آیتیں ، پینتیس۳۵کلمے اور ایک سو انتالیس ۱۳۹ حرف ہیں ۔

1. Itha zulzilati alardu zilzalaha
1. اِذَا زُلْزِلَتِ الْاَرْضُ زِلْزَالَهَاۙ۝۱
1. When the earth is shaken as, its shaking is appointed.
1. جب زمین تھرتھرا دی جائے (ف۲) جیسا اس کا تھرتھرانا ٹھہرا ہے (ف۳)
(ف۲) - قیامت قائم ہونے کے نزدیک یا روزِ قیامت ۔

(ف۳) - اور زمین پر کوئی درخت ، کوئی عمارت ، کوئی پہاڑ باقی نہ رہے ، ہر چیز ٹوٹ پھوٹ جائے ۔

2. Waakhrajati alardu athqalaha
2. وَ اَخْرَجَتِ الْاَرْضُ اَثْقَالَهَاۙ۝۲
2. And the earth throws out its burden.
2. اور زمین اپنے بوجھ باہر پھینک دے (ف۴)
(ف۴) - یعنی خزانے اور مردے جو اس میں ہیں وہ سب نکل کر باہر آپڑیں ۔

3. Waqala alinsanu ma laha
3. وَ قَالَ الْاِنْسَانُ مَا لَهَاۚ۝۳
3. And man says, 'what happened to her'?
3. اور آدمی کہے اسے کیا ہوا (ف۵)
(ف۵) - کہ ایسی مضطرب ہوئی اور اتنا شدید زلزلہ آیا کہ جو کچھ اس کے اندر تھا سب باہر پھینک دیا ۔

4. Yawmaithin tuhaddithu akhbaraha
4. یَوْمَىِٕذٍ تُحَدِّثُ اَخْبَارَهَاۙ۝۴
4. That day it shall narrate all its news.
4. اس دن وہ اپنی خبریں بتائے گی (ف۶)
(ف۶) - اور جو نیکی بدی اس پر کی گئی سب بیان کرے گی ۔ حدیث شریف میں ہے کہ ہرمرد ، عورت نے جو کچھ اس پر کیا اس کی گواہی دے گی ، کہے گی فلاں روز یہ کیا ، فلاں روز یہ ۔ ( ترمذی)

5. Bianna rabbaka awha laha
5. بِاَنَّ رَبَّكَ اَوْحٰى لَهَاؕ۝۵
5. For your Lord has sent command to her.
5. اس لئے کہ تمہارے رب نے اسے حکم بھیجا (ف۷)
(ف۷) - کہ اپنی خبریں بیان کرے اور عمل اس پر کئے گئے ہیں ان کی خبریں دے ۔

6. Yawmaithin yasduru alnnasu ashtatan liyuraw aAAmalahum
6. یَوْمَىِٕذٍ یَّصْدُرُ النَّاسُ اَشْتَاتًا١ۙ۬ لِّیُرَوْا اَعْمَالَهُمْؕ۝۶
6. On that, day people will return towards their Lord being in different ways, so that they may he shown their deeds.
6. اس دن لوگ اپنے رب کی طرف پھریں گے (ف۸) کئی راہ ہو کر (ف۹) تاکہ اپنا کیا (ف۱۰) دکھائے جائیں
(ف۸) - موقفِ حساب سے ۔

(ف۹) - کوئی د ہنی طرف سے ہو کر جنّت کی طرف جائے گا ، کوئی بائیں جانب سے دوزخ کی طرف ۔

(ف۱۰) - یعنی اپنے اعمال کی جزا ۔

7. Faman yaAAmal mithqala tharratin khayran yarahu
7. فَمَنْ یَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَیْرًا یَّرَهٗؕ۝۷
7. Then whosoever has done good of an weight of an atom shall see it.
7. تو جو ایک ذرّہ بھر بھلائی کرے اسے دیکھے گا

8. Waman yaAAmal mithqala tharratin sharran yarahu
8. وَ مَنْ یَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا یَّرَهٗ۠۝۸
8. And whosoever has done evil of an weight of an atom shall see it.
8. اور جو ایک ذرّہ بھر برائی کرے اسے دیکھے گا (ف۱۱)
(ف۱۱) - حضرت ابنِ عباس رضی اللہ تعالٰی عنہما نے فرمایا کہ ہر مومن و کافر کو روزِ قیامت اس کے نیک و بداعمال دکھائے جائیں گے مومن کو اس کی نیکیاں اور بدیاں دکھا کر اللہ تعالٰی بدیاں بخش دے گا اور نیکیوں پر ثواب عطا فرمائے گا اورکافر کی نیکیاں رد کردی جائیں گی کیونکہ کفر کے سبب اکارت ہوچکیں اور بدیوں پر اس کو عذاب کیا جائے گا ۔ محمّد بن کعب قرظی نے فرمایا کہ کافر نے ذرّہ بھر نیکی کی ہوگی تووہ اس کی جزا دنیا ہی میں دیکھ لے گا یہاں تک کہ جب دنیا سے نکلے گا تو اس کے پاس کوئی نیکی نہ ہوگی اور مومن اپنی بدیوں کی سز ا دنیا میں پائے گا تو آخرت میں اس کے ساتھ کوئی بدی نہ ہوگی ۔ اس آیت میں ترغیب ہے کہ نیکی تھوڑی سی بھی کارآمد ہے اور ترہیب ہے کہ گناہ چھوٹا سا بھی وبال ہے ۔ بعض مفسّرین نے فرمایا ہے کہ پہلی آیت مومنین کے حق میں ہے اور پچھلی کفّار کے ۔

No comments:

Post a Comment

Subhan Allah