Kanzul Imaan In Urdu, Surat ul Aadiyat ,سُوْرَةُ الْعٰدِیٰت

تفصیل سورہ تفصیل رکوع
ترتیبِ تلاوت نام سورہ ترتیبِ نزول مکی / مدنی رکوع نمبر آیات شمار پارہ شمار نام پارہ
100 سُوْرَةُ الْعٰدِیٰت 14 مکی 1 1 - 11 30 عَمَّ

Bismi Allahi alrrahmani alrraheemi
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
Allah in the name of the most Affectionate the Merciful.
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا (ف۱)
(ف۱) - سورۂ والعٰدیٰت بقولِ حضرت ابنِ مسعود رضی اللہ تعالٰی عنہ مکّیہ ہے ، اور بقولِ حضرت ابنِ عباس رضی اللہ تعالٰی عنھما مدنیّہ ۔ اس میں ایک ۱ رکوع ، گیارہ ۱۱ آیتیں ، چالیس ۴۰کلمے ، ایک سو ترسٹھ ۱۶۳ حرف ہیں ۔

1. WaalAAadiyati dabhan
1. وَ الْعٰدِیٰتِ ضَبْحًاۙ۝۱
1. By those, that run snorting
1. قسم ان کی جو دوڑتے ہیں سینے سے آواز نکلتی ہوئی (ف۲)
(ف۲) - مراد ان سے غازیوں کے گھوڑے ہیں جو جہاد میں دوڑتے ہیں تو ان کے سینوں سے آوازیں نکلتی ہیں ۔

2. Faalmooriyati qadhan
2. فَالْمُوْرِیٰتِ قَدْحًاۙ۝۲
2. Then bring out spark of fire from stones by striking their hoops
2. پھر پتھروں سے آگ نکالتے ہیں سم مار کر (ف۳)
(ف۳) - جب پتّھریلی زمین پر چلتے ہیں ۔

3. Faalmugheerati subhan
3. فَالْمُغِیْرٰتِ صُبْحًاۙ۝۳
3. Then devastate at morning
3. پھر صبح ہوتے تاراج کرتے ہیں (ف۴)
(ف۴) - دشمن کو ۔

4. Faatharna bihi naqAAan
4. فَاَثَرْنَ بِهٖ نَقْعًاۙ۝۴
4. Then at time, they raise clouds of dust.
4. پھر اس وقت غبار اڑاتے ہیں

5. Fawasatna bihi jamAAan
5. فَوَسَطْنَ بِهٖ جَمْعًاۙ۝۵
5. Then penetrate into the center of the forces of enemy
5. پھر دشمن کے بیچ لشکر میں جاتے ہیں

6. Inna alinsana lirabbihi lakanoodun
6. اِنَّ الْاِنْسَانَ لِرَبِّهٖ لَكَنُوْدٌۚ۝۶
6. Undoubtedly, man is greatly unthankful to his Lord.
6. بے شک آدمی اپنے رب کا بڑا ناشکر ہے (ف۵)
(ف۵) - کہ اس کی نعمتوں سے مُکَرجاتا ہے ۔

7. Wainnahu AAala thalika lashaheedun
7. وَ اِنَّهٗ عَلٰى ذٰلِكَ لَشَهِیْدٌۚ۝۷
7. And undoubtedly, he is himself a witness over it.
7. اور بے شک وہ اس پر (ف۶) خود گواہ ہے
(ف۶) - اپنے عمل سے ۔

8. Wainnahu lihubbi alkhayri lashadeedun
8. وَ اِنَّهٗ لِحُبِّ الْخَیْرِ لَشَدِیْدٌؕ۝۸
8. And undoubtedly, he is strong in the love of wealth.
8. اور بے شک وہ مال کی چاہت میں ضرور کرّا ہے (ف۷)
(ف۷) - نہایت قوی و توانا ہے اور عبادت کے لئے کمزور ۔

9. Afala yaAAlamu itha buAAthira ma fee alquboori
9. اَفَلَا یَعْلَمُ اِذَا بُعْثِرَ مَا فِی الْقُبُوْرِۙ۝۹
9. Does he not know when those that are in graves shall he raised?
9. تو کیا نہیں جانتا جب اٹھائے جائیں گے (ف۸) جو قبروں میں ہیں
(ف۸) - مردے ۔

10. Wahussila ma fee alssudoori
10. وَ حُصِّلَ مَا فِی الصُّدُوْرِۙ۝۱۰
10. And that which is in the breasts shall be opened ?
10. اور کھول دی جائے گی (ف۹) جو سینوں میں ہے
(ف۹) - وہ حقیقت یا وہ نیکی و بدی ۔

11. Inna rabbahum bihim yawmaithin lakhabeerun
11. اِنَّ رَبَّهُمْ بِهِمْ یَوْمَىِٕذٍ لَّخَبِیْرٌ۠۝۱۱
11. Undoubtedly, their Lord and that day is fully aware of them.
11. بے شک ان کے رب کو اس دن (ف۱۰) ان کی سب خبر ہے (ف۱۱)
(ف۱۰) - یعنی روزِ قیامت جو فیصلہ کا دن ہے ۔

(ف۱۱) - جیسی کہ ہمیشہ ہے تو انہیں اعمالِ نیک و بدکا بدلہ دے گا ۔

No comments:

Post a Comment

Subhan Allah