page
Asama'u Allah Al-Husna اسماء الله الحسنى
Quran Kanzul Imaan, Surat ul Biyena, سُوْرَةُ الْبَیِّنَة
تفصیل سورہ | تفصیل رکوع | ||||||
ترتیبِ تلاوت | نام سورہ | ترتیبِ نزول | مکی / مدنی | رکوع نمبر | آیات شمار | پارہ شمار | نام پارہ |
98 | سُوْرَةُ الْبَیِّنَة | 100 | مدنی | 1 | 1 - 8 | 30 | عَمَّ |
(ف۱) - سورۂ
لم یکن اس کو سورۂِ بیّنہ بھی کہتے ہیں ، جمہور کے نزدیک یہ سورت مدنیّہ
ہے اور حضرت ابنِ عباس رضی اللہ تعالٰی عنہما کی ایک روایت یہ ہے کہ
مکّیہ ہے ، اس سورت میں ایک ۱ رکوع ، آٹھ ۸ آیتیں ، چورانوے ۹۴کلمے ، تین
سو ننانوے ۳۹۹ حرف ہیں ۔
|
(ف۲) - یہود و نصارٰی ۔
(ف۳) - بت پرست ۔
(ف۴) - یعنی
سیّدِ انبیاء محمّد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم جلوہ افروز ہوں
کیونکہ حضورِ اقدس علیہ الصلٰوۃ والتسلیمات کی تشریف آوری سے پہلے یہ تمام
یہی کہتے تھے کہ ہم اپنا دِین چھوڑنے والے نہیں جب تک کہ وہ نبیِ موعود
تشریف فرما نہ ہوں جن کا ذکر توریت وانجیل میں ہے ۔
|
(ف۵) - یعنی سیّدِ عالَم محمّد صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم ۔
(ف۶) - یعنی قرآنِ مجید ۔
|
(ف۷) - حق و عدل کی ۔
|
(ف۸) - یعنی سیّدِ عالَم محمّد مصطفٰے صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم ۔
(ف۹) - مراد
یہ ہے کہ پہلے سے تو سب اس پر متفق تھے کہ جب نبیِ موعود تشریف لائیں تو
ہم ان پر ایمان لائیں گے لیکن جب وہ نبیِ مکرّم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم
جلوہ افروز ہوئے تو بعض تو آپ پر ایمان لائے اور بعض نے حسداً و عناداً کفر
اختیار کیا ۔
|
(ف۱۰) - توریت و انجیل میں ۔
(ف۱۱) - اخلاص کے ساتھ شرک و نفاق سے دور رہ کر ۔
(ف۱۲) - یعنی تمام دِینوں کو چھوڑ کر خالص اسلام کے متّبع ہو کر ۔
|
(ف۱۳) - اور ان کے اطاعت و اخلاص سے ۔
(ف۱۴) - اور اس کے کرم و عطا سے ۔
(ف۱۵) - اور اس کی نافرمانی سے بچے ۔
|
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment
Subhan Allah