Kanzul Imaan, Quran,Surat ul Taksur سُوْرَةُ التَّکَاثُر

تفصیل سورہ تفصیل رکوع
ترتیبِ تلاوت نام سورہ ترتیبِ نزول مکی / مدنی رکوع نمبر آیات شمار پارہ شمار نام پارہ
102 سُوْرَةُ التَّکَاثُر 16 مکی 1 1 - 8 30 عَمَّ

Bismi Allahi alrrahmani alrraheemi
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
Allah in the name of the most Affectionate the Merciful.
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا (ف۱)
(ف۱) - سورۂ تکاثر مکّیہ ہے ، اس میں ایک ۱رکوع ، آٹھ ۸ آیتیں ، اٹھائیس ۲۸کلمے ، ایک سو بیس۱۲۰ حرف ہیں ۔

1. Alhakumu alttakathuru
1. اَلْهٰىكُمُ التَّكَاثُرُۙ۝۱
1. Piling of more wealth has kept you heedless.
1. تمہیں غافل رکھا (ف۲) مال کی زیادہ طلبی نے (ف۳)
(ف۲) - اللہ تعالٰی کی طاعات سے ۔

(ف۳) - اس سے معلوم ہوا کہ کثرتِ مال کی حرص اور اس پر مفاخرت مذموم ہے اور اس میں مبتلا ہو کر آدمی سعادتِ اُخرویہ سے محروم رہ جاتا ہے ۔

2. Hatta zurtumu almaqabira
2. حَتّٰى زُرْتُمُ الْمَقَابِرَؕ۝۲
2. Till you saw your graves
2. یہاں تک کہ تم نے قبروں کا منھ دیکھا (ف۴)
(ف۴) - یعنی موت کے وقت تک حرص تمہارے دامن گیرِ خاطر رہی ۔ حدیث شریف میں ہے سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے فرمایا مردے کے ساتھ تین ہوتے ہیں دو لوٹ آتے ہیں ایک اس کے ساتھ رہ جاتا ہے ایک مال ایک اس کے اہل و اقارب ایک اس کا عمل ساتھ رہ جاتا ہے باقی دونوں واپس ہوجاتے ہیں ۔ (بخاری )

3. Kalla sawfa taAAlamoona
3. كَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُوْنَۙ۝۳
3. Yes, soon you will come to know.
3. ہاں ہاں جلد جان جاؤ گے (ف۵)
(ف۵) - نزع کے وقت اپنے اس حال کے نتیجۂِ بد کو ۔

4. Thumma kalla sawfa taAAlamoona
4. ثُمَّ كَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُوْنَؕ۝۴
4. Again, yes, soon you will come to know.
4. پھر ہاں ہاں جلد جان جاؤ گے (ف۶)
(ف۶) - قبروں میں ۔

5. Kalla law taAAlamoona AAilma alyaqeeni
5. كَلَّا لَوْ تَعْلَمُوْنَ عِلْمَ الْیَقِیْنِؕ۝۵
5. Yes, it you would have knows with knowledge of certainty: you would not have loved wealth
5. ہاں ہاں اگر یقین کا جاننا جانتے تو مال کی محبّت نہ رکھتے (ف۷)
(ف۷) - اور حرصِ مال میں مبتلا ہو کر آخرت سے غافل نہ ہوتے ۔

6. Latarawunna aljaheema
6. لَتَرَوُنَّ الْجَحِیْمَۙ۝۶
6. Undoubtedly, you shall necessarily, see Hell
6. بے شک ضرور جہنّم کو دیکھو گے (ف۸)
(ف۸) - مرنے کے بعد ۔

7. Thumma latarawunnaha AAayna alyaqeeni
7. ثُمَّ لَتَرَوُنَّهَا عَیْنَ الْیَقِیْۙنِ۝۷
7. Then again, undoubtedly you shall necessarily see it with the eye of certainty
7. پھر بے شک ضرور اسے یقینی دیکھنا دیکھو گے

8. Thumma latusalunna yawmaithin AAani alnnaAAeemi
8. ثُمَّ لَتُسْـَٔلُنَّ یَوْمَىِٕذٍ عَنِ النَّعِیْمِ۠۝۸
8. Then, undoubtedly, you shall surely be asked about the favours.
8. پھر بے شک ضرور اس دن تم سے نعمتوں سے پرسش ہو گی (ف۹)
(ف۹) - جو اللہ تعالٰی نے تمہیں عطا فرمائی تھیں صحت و فراغ و امن و عیش و مال وغیرہ جن سے دنیا میں لذّتیں اٹھاتے تھے پوچھا جائے گا یہ چیزیں کس کام میں خرچ کیں ، ان کا کیا شکرادا کیا ۔ اور ترکِ شکر پر عذاب کیاجائے گا ۔

No comments:

Post a Comment

Subhan Allah