page
Asama'u Allah Al-Husna اسماء الله الحسنى
Kanzul imaan , Surat ul Assr ,سُوْرَةُ الْعَصْر Quran English
تفصیل سورہ | تفصیل رکوع | ||||||
ترتیبِ تلاوت | نام سورہ | ترتیبِ نزول | مکی / مدنی | رکوع نمبر | آیات شمار | پارہ شمار | نام پارہ |
103 | سُوْرَةُ الْعَصْر | 13 | مکی | 1 | 1 - 3 | 30 | عَمَّ |
(ف۱) - سورۂ والعصر جمہور کے نزدیک مکّیہ ہے ، اس میں ایک ۱ رکوع ، تین۳ آیتیں ، چودہ ۱۴کلمے ، اڑسٹھ ۶۸ حرف ہیں ۔
|
(ف۲) - عصر
زمانہ کو کہتے ہیں اور زمانہ چونکہ عجائبات پر مشتمل ہے اس میں احوال کا
تغیّر و تبدّل ناظر کے لئے عبرت کا سبب ہوتا ہے اور یہ چیزیں خالقِ حکیم
کی قدرت و حکمت اور اس کی واحدانیّت پر دلالت کرتی ہیں اس لئے ہوسکتا ہے کہ
زمانہ کی قَسم مراد ہو ، اور عصر اس وقت کو بھی کہتے ہیں جو غروب سے قبل
ہوتا ہے ، ہوسکتا ہے کہ خاسر کے حق میں اس وقت کی قَسم یاد فرمائی جائے
جیسا کہ رابح کے حق میں ضحٰی یعنی وقتِ چاشت کی قَسم ذکر فرمائی گئی ، اور
ایک قول یہ بھی ہے کہ عصر سے نمازِ عصر مراد ہوسکتی ہے جو دن کی عبادتوں
میں سب سے پچھلی عبادت ہے اور سب سے لذیذ ۔ و راجح تفسیر وہی ہے جو حضرت
مترجِم قدّس سِرّہ نے اختیار فرمائی کہ زمانہ سے مخصوص زمانہ سیّدِ عالَم
صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کا مراد ہے جو بڑی خیر و برکت کا زمانہ اور تمام
زمانوں میں سب سے زیادہ فضیلت و شرف والا ہے اللہ تعالٰی نے حضور صلی
اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے زمانۂِ مبارک کی قَسم یاد فرمائی جیسا کہ لَا
اُقْسِمُ بِھٰذَا الْبَلَدِ میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے مسکن و
مکان کی قَسم یاد فرمائی ہے اور جیسا کہ لَعَمْرُ کَ میں آپ کی عمر شریف
کی قَسم یاد فرمائی اور اس میں شانِ محبوبیّت کا اظہار ہے ۔
|
(ف۳) - کہ اس کی عمر جو اس کا راسُ المال ہے اور اصل پونجی ہے وہ ہر دم گھٹ رہی ہے ۔
|
(ف۴) - یعنی ایمان و عملِ صالح کی ۔
(ف۵) - ان
تکلیفوں اور مشقّتوں پر جو دِین کی راہ میں پیش آئیں یہ لوگ بفضلِ الٰہی
ٹوٹے میں نہیں ہیں کیونکہ انکی جتنی عمر گذری نیکی اور طاعت میں گذری تو
وہ نفع پانے والے ہیں ۔
|
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment
Subhan Allah