Surah Mulk P 2, Kanzul Imaan Englishسُوْرَةُ الْمُلْک

تفصیل سورہتفصیل رکوع
ترتیبِ تلاوتنام سورہترتیبِ نزولمکی / مدنیرکوع نمبرآیات شمارپارہ شمارنام پارہ
67سُوْرَةُ الْمُلْک77مکی215 - 3029تَبٰرَكَ الَّذِیْ

15. Huwa allathee jaAAala lakumu alardathaloolan faimshoo fee manakibihawakuloo min rizqihi wailayhi alnnushooru
15. هُوَ الَّذِیْ جَعَلَ لَكُمُ الْاَرْضَ ذَلُوْلًا فَامْشُوْا فِیْ مَنَاكِبِهَا وَ كُلُوْا مِنْ رِّزْقِهٖ١ؕ وَ اِلَیْهِ النُّشُوْرُ۝۱۵
15. It is He Who has made the earth submissive to you, therefore traverse through its tracks and eats of His provision. And to Him is the rising up.
15. وہی ہے جس نے تمہارے لئے زمین رام کر دی تو اس کے رستوں میں چلو اور اللہ کی روزی میں سے کھاؤ (ف۲۴) اور اسی کی طرف اٹھنا ہے (ف۲۵)
(ف۲۴) - جو اس نے تمہارے لئے پیدا فرمائی ۔

(ف۲۵) - قبروں سے جزا کےلئے ۔

16. Aamintum man fee alssamai an yakhsifa bikumu alarda faitha hiya tamooru
16. ءَاَمِنْتُمْ مَّنْ فِی السَّمَآءِ اَنْ یَّخْسِفَ بِكُمُ الْاَرْضَ فَاِذَا هِیَ تَمُوْرُۙ۝۱۶
16. Have you become fearless of Him whose Kingdom is in the heaven, that He may bury you in the earth, henceforth it remains shaking?
16. کیا تم اس سے نڈر ہو گئے جس کی سلطنت آسمان میں ہے کہ تمہیں زمین میں دھنسا دے (ف۲۶) جبھی وہ کانپتی رہے (ف۲۷)
(ف۲۶) - جیسا قارون کو دھنسایا ۔

(ف۲۷) - تاکہ تم اس کے اسفل میں پہنچو ۔

17. Am amintum man fee alssamai an yursila AAalaykum hasiban fasataAAlamoona kayfa natheeri
17. اَمْ اَمِنْتُمْ مَّنْ فِی السَّمَآءِ اَنْ یُّرْسِلَ عَلَیْكُمْ حَاصِبًا١ؕ فَسَتَعْلَمُوْنَ كَیْفَ نَذِیْرِ۝۱۷
17. Or have you become fearless of Him whoso Kingdom is in the heaven that He may send against you stoning. Now you will know, how was My warning?
17. یا تم نڈر ہو گئے اس سے جس کی سلطنت آسمان میں ہے کہ تم پر پتھراؤ بھیجے (ف۲۸) تو اب جانو گے(ف۲۹) کیسا تھا میرا ڈرانا
(ف۲۸) - جیسا لوط علیہ السلام کی قوم پر بھیجا تھا ۔

(ف۲۹) - یعنی عذاب دیکھ کر ۔

18. Walaqad kaththaba allatheena min qablihim fakayfa kana nakeeri
18. وَ لَقَدْ كَذَّبَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ فَكَیْفَ كَانَ نَكِیْرِ۝۱۸
18. And undoubtedly, those before them belied, then how was My rejection.
18. اور بے شک ان سے اگلوں نے جھٹلایا (ف۳۰) تو کیسا ہوا میرا انکار(ف۳۱)
(ف۳۰) - یعنی پہلی ا مّتوں نے ۔

(ف۳۱) - جب میں نے انہیں ہلاک کیا ۔

19. Awalam yaraw ila alttayri fawqahumsaffatin wayaqbidna ma yumsikuhunna illa alrrahmanu innahu bikulli shayin baseerun
19. اَوَ لَمْ یَرَوْا اِلَى الطَّیْرِ فَوْقَهُمْ صٰٓفّٰتٍ وَّ یَقْبِضْنَ١ؕۘؔ مَا یُمْسِكُهُنَّ اِلَّا الرَّحْمٰنُ١ؕ اِنَّهٗ بِكُلِّ شَیْءٍۭ بَصِیْرٌ۝۱۹
19. And have they not seen birds above them, spreading out their wings and closing them? None withholds them save the Most Affectionate Allah. Undoubtedly, He sees all things.
19. اور کیا انہوں نے اپنے اوپر پرندے نہ دیکھے پر پھیلاتے (ف۳۲) اور سمیٹتے انہیں کوئی نہیں روکتا (ف۳۳)سوا رحمٰن کے (ف۳۴) بے شک وہ سب کچھ دیکھتا ہے
(ف۳۲) - ہوا میں اڑتے وقت ۔

(ف۳۳) - پر پھیلانے اور سمیٹنے کی حالت میں گرنے سے ۔

(ف۳۴) - یعنی باوجودیہ کہ پرندے بوجھل ، موٹے جسیم ہوتے ہیں اور شے ثقیل طبعاً پستی کی طرف مائل ہوتی ہے وہ فضا میں نہیں رک سکتی اللہ تعالٰی کی قدرت ہے کہ وہ ٹھہرے رہتے ہیں ایسے ہی آسمانوں کو جب تک وہ چاہے رکے ہوئے ہیں اور وہ نہ روکے تو گر پڑیں ۔

20. Amman hatha allathee huwa jundun lakum yansurukum min dooni alrrahmani ini alkafiroona illa fee ghuroorin
20. اَمَّنْ هٰذَا الَّذِیْ هُوَ جُنْدٌ لَّكُمْ یَنْصُرُكُمْ مِّنْ دُوْنِ الرَّحْمٰنِ١ؕ اِنِ الْكٰفِرُوْنَ اِلَّا فِیْ غُرُوْرٍۚ۝۲۰
20. Or which is your army that shall help you against the Most Affectionate Allah? The infidels are not but in delusion.
20. یا وہ کون سا تمہارا لشکر ہے کہ رحمٰن کے مقابل تمہاری مدد کرے(ف۳۵) کافر نہیں مگر دھوکے میں(ف۳۶)
(ف۳۵) - اگر وہ تمہیں عذاب کرنا چاہے ۔

(ف۳۶) - یعنی کافر شیطان کے اس فریب میں ہیں کہ ان پر عذاب نازل نہ ہوگا ۔

21. Amman hatha allathee yarzuqukum in amsaka rizqahu bal lajjoo fee AAutuwwin wanufoorin
21. اَمَّنْ هٰذَا الَّذِیْ یَرْزُقُكُمْ اِنْ اَمْسَكَ رِزْقَهٗ١ۚ بَلْ لَّجُّوْا فِیْ عُتُوٍّ وَّ نُفُوْرٍ۝۲۱
21. Or who is he, who may provide you, if He withholds His provision? Nay, but they have become shameless in contumacy and dis-dain.
21. یا کون سا ایسا ہے جو تمہیں روزی دے اگر وہ اپنی روزی روک لے(ف۳۷) بلکہ وہ سرکش اور نفرت میں ڈھیٹ بنے ہوئے ہیں (ف۳۸)
(ف۳۷) - یعنی اس کے سوا کوئی روزی دینے والا نہیں ۔

(ف۳۸) - کہ حق سے قریب نہیں ہوتے ۔ اس کے بعد اللہ تعالٰی نے کافر و مومن کے لئے ایک مثل بیان فرمائی ۔

22. Afaman yamshee mukibban AAalawajhihi ahda amman yamshee sawiyyan AAala siratin mustaqeemin
22. اَفَمَنْ یَّمْشِیْ مُكِبًّا عَلٰى وَجْهِهٖۤ اَهْدٰۤى اَمَّنْ یَّمْشِیْ سَوِیًّا عَلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ۝۲۲
22. Is he who walks prone on his face better guided than he who walks upright on a straight path?
22. تو کیا وہ جو اپنے منھ کے بَل اوندھا چلے (ف۳۹) زیادہ راہ پر ہے یا وہ جو سیدھا چلے (ف۴۰) سیدھی راہ پر (ف۴۱)
(ف۳۹) - نہ آگے دیکھے نہ پیچھے نہ دائیں نہ بائیں ۔

(ف۴۰) - راستہ کو دیکھتا ۔

(ف۴۱) - جو منزلِ مقصود تک پہنچانے والی ہے ، مقصود اس مثل کا یہ ہے کہ کافر گمراہی کے میدان میں اس طرح حیران و سرگرداں جاتا ہے کہ نہ اسے منزل معلوم نہ راہ پہچانے اور مومن آنکھیں کھولے راہِ حق دیکھتا پہچانتا چلتا ہے ۔

23. Qul huwa allathee anshaakum wajaAAala lakumu alssamAAa waalabsara waalafidata qaleelan matashkuroona
23. قُلْ هُوَ الَّذِیْۤ اَنْشَاَكُمْ وَ جَعَلَ لَكُمُ السَّمْعَ وَ الْاَبْصَارَ وَ الْاَفْـِٕدَةَ١ؕ قَلِیْلًا مَّا تَشْكُرُوْنَ۝۲۳
23. Say you, 'it is He Who produced you, and made for you ears and eyes and hearts'. How little you accept the truth?
23. تم فرماؤ (ف۴۲) وہی جس نے تمہیں پیدا کیا اور تمہارے لئے کان اور آنکھ اور دل بنائے (ف۴۳) کتنا کم حق مانتے ہو (ف۴۴)
(ف۴۲) - اے مصطفٰی صلی اللہ عَلَیْکَ وَسلم مشرکین سے کہ جس خدا کی طرف میں تمہیں دعوت دیتا ہوں وہ ۔

(ف۴۳) - جو آلاتِ علم ہیں لیکن تم نے ان قوٰی سے فائدہ نہ اٹھایا ، جو سنا وہ نہ مانا ، جو دیکھا اس سے عبرت حاصل نہ کی ، جو سمجھا اس میں غورنہ کیا ۔

(ف۴۴) - کہ اللہ تعالٰی کے عطا فرمائے ہوئے قوٰی اور آلاتِ ادراک سے وہ کام نہیں لیتے جس کےلئے وہ عطا ہوئے یہی سبب ہے کہ شرک و کفر میں متبلا ہوتے ہو ۔

24. Qul huwa allathee tharaakum fee alardi wailayhi tuhsharoona
24. قُلْ هُوَ الَّذِیْ ذَرَاَكُمْ فِی الْاَرْضِ وَ اِلَیْهِ تُحْشَرُوْنَ۝۲۴
24. Say you, 'it is He Who has spread you in the earth, and towards Him you shall be raised.
24. تم فرماؤ وہی ہے جس نے زمین میں تمہیں پھیلایا اور اسی کی طرف اٹھائے جاؤ گے (ف۴۵)
(ف۴۵) - روزِ قیامت حساب وجزا کے لئے ۔

25. Wayaqooloona mata hathaalwaAAdu in kuntum sadiqeena
25. وَ یَقُوْلُوْنَ مَتٰى هٰذَا الْوَعْدُ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ۝۲۵
25. And they say, 'when this promise will come to pass. if you are truthful'.
25. اور کہتے ہیں (ف۴۶) یہ وعدہ(ف۴۷) کب آئے گا اگر تم سچے ہو
(ف۴۶) - مسلمانوں سے تمسخر و استہزاء کے طور پر ۔

(ف۴۷) - عذاب یا قیامت کا ۔

26. Qul innama alAAilmu AAinda Allahi wainnama ana natheerun mubeenun
26. قُلْ اِنَّمَا الْعِلْمُ عِنْدَ اللّٰهِ١۪ وَ اِنَّمَاۤ اَنَا نَذِیْرٌ مُّبِیْنٌ۝۲۶
26. Say you, 'the Knowledge of it is with Allah, and I am only a clear warner'.
26. تم فرماؤ یہ علم تو اللہ کے پاس ہے اور میں تو یہی صاف ڈر سنانے والا ہوں (ف۴۸)
(ف۴۸) - یعنی عذاب و قیامت کے آنے کا تمہیں ڈر سناتا ہوں اتنے ہی کا مامور ہوں اسی سے میرا فرض ادا ہوجاتا ہے وقت کا بتانا میرے ذمّہ نہیں ۔

27. Falamma raawhu zulfatan seeat wujoohu allatheena kafaroo waqeela hatha allathee kuntum bihi taddaAAoona
27. فَلَمَّا رَاَوْهُ زُلْفَةً سِیْٓـَٔتْ وُجُوْهُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا وَ قِیْلَ هٰذَا الَّذِیْ كُنْتُمْ بِهٖ تَدَّعُوْنَ۝۲۷
27. Then when they will see it near at hand, the faces of the infidels will be vexed, and it will be said to them, 'this is what you used to ask for'.
27. پھر جب اسے (ف۴۹) پاس دیکھیں گے کافروں کے منھ بگڑ جائیں گے(ف۵۰) اور ان سے فرمایا جائے گا(ف۵۱) یہ ہے جو تم مانگتے تھے(ف۵۲)
(ف۴۹) - یعنی عذابِ موعود کو ۔

(ف۵۰) - چہرے سیاہ پڑ جائیں گے ، وحشت و غم سے صورتیں خراب ہوجائیں گی ۔

(ف۵۱) - جہنّم کے فرشتے کہیں گے ۔

(ف۵۲) - اور انبیاء علیہم السلام سے کہتے تھے کہ وہ عذاب کہاں ہے ؟ جلدی لاؤ ، اب دیکھ لو یہ ہے وہ عذاب جس کی تمہیں طلب تھی ۔

28. Qul araaytum in ahlakaniya Allahu waman maAAiya aw rahimana faman yujeeru alkafireena min AAathabin aleemin
28. قُلْ اَرَءَیْتُمْ اِنْ اَهْلَكَنِیَ اللّٰهُ وَ مَنْ مَّعِیَ اَوْ رَحِمَنَا١ۙ فَمَنْ یُّجِیْرُ الْكٰفِرِیْنَ مِنْ عَذَابٍ اَلِیْمٍ۝۲۸
28. Say you, 'look to it, if Allah destroys me and those with me or has mercy on us, then who will protect the infidels from the painful torment'?
28. تم فرماؤ (ف۵۳) بھلا دیکھو تو اگر اللہ مجھے اور میرے ساتھ والوں کو(ف۵۴) ہلاک کر دے یا ہم پر رحم فرمائے (ف۵۵) تو وہ کون سا ہے جو کافروں کو دکھ کے عذاب سے بچا لے گا (ف۵۶)
(ف۵۳) - اے مصطفٰے صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کفّارِ مکّہ سے جو آپ کی موت کی آرزو رکھتے ہیں ۔

(ف۵۴) - یعنی میرے اصحاب کو ۔

(ف۵۵) - اور ہماری عمریں دراز کردے ۔

(ف۵۶) - تمہیں تو اپنے کفر کے سبب ضرور عذاب میں مبتلا ہونا ہماری موت تمہیں کیا فائدہ دے گی ۔

29. Qul huwa alrrahmanu amanna bihi waAAalayhi tawakkalnafasataAAlamoona man huwa fee dalalin mubeenin
29. قُلْ هُوَ الرَّحْمٰنُ اٰمَنَّا بِهٖ وَ عَلَیْهِ تَوَكَّلْنَا١ۚ فَسَتَعْلَمُوْنَ مَنْ هُوَ فِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍ۝۲۹
29. Say you, 'He is the Most Affectionate, we believed in Him and relied upon Him, then now you will know, who is in manifest error'.
29. تم فرماؤ وہی رحمٰن ہے (ف۵۷) ہم اس پر ایمان لائے اور اسی پر بھروسہ کیا تو اب جان جاؤ گے (ف۵۸) کون کھلی گمراہی میں ہے
(ف۵۷) - جس کی طرف ہم تمہیں دعوت دیتے ہیں ۔

(ف۵۸) - یعنی وقتِ عذاب ۔

30. Qul araaytum in asbaha maokum ghawran faman yateekum bimain maAAeenin
30. قُلْ اَرَءَیْتُمْ اِنْ اَصْبَحَ مَآؤُكُمْ غَوْرًا فَمَنْ یَّاْتِیْكُمْ بِمَآءٍ مَّعِیْنٍ۠۝۳۰
30. Say you, 'look to it, if your water in the morning go deep in the earth, then who would bring you water running before your eyes?'
30. تم فرماؤ بھلا دیکھو تو اگر صبح کو تمہارا پانی زمین میں دھنس جائے(ف۵۹) تو وہ کون ہے جو تمہیں پانی لا دے نگاہ کے سامنے بہتا (ف۶۰)
(ف۵۹) - اور اتنی گہرائی میں پہنچ جائے کہ ڈول وغیرہ سے ہاتھ نہ آسکے ۔

(ف۶۰) - کہ اس تک ہر ایک کا ہاتھ پہنچ سکے یہ صرف اللہ تعالٰی ہی کی قدرت میں ہے تو جو کسی چیز پر قدرت نہ رکھے انہیں کیوں عبادت میں اس قادرِ برحق کا شریک کرتے ہو ۔


No comments:

Post a Comment

Subhan Allah