(ف۱) - سورۃ
الکافرون مکّیہ ہے ، اس میں ایک رکوع، چھ آیتیں ، چھبّیس کلمے ، چورانوے
حرف ہیں ۔ شانِ نزول : قریش کی ایک جماعت نے سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ
وآلہٖ وسلم سے کہا کہ آپ ہمارے دِین کا اتباع کیجئے ہم آپ کے دِین کا اتباع
کریں گے ایک سال آپ ہمارے معبودوں کی عبادت کریں ایک سال ہم آپ کے معبود
کی عبادت کریں گے ، سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے فرمایا اللہ
کی پناہ کہ میں اس کے ساتھ غیر کو شریک کروں کہنے لگے تو آپ ہمارے کسی
معبود کو ہاتھ ہی لگادیجئے ہم آپ کی تصدیق کردیں گے آپ کے معبود کی عبادت
کریں گے ، اس پر یہ سورۂِ شریفہ نازل ہوئی اور سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ
وآلہٖ وسلم مسجدِ حرام میں تشریف لے گئے وہاں قریش کی وہ جماعت موجود تھی
حضور صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے یہ سورت انہیں پڑھ کر سنائی تو وہ
مایوس ہوگئے اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے اور حضور کے اصحاب کے
درپے ایذا ہوئے ۔
|
No comments:
Post a Comment
Subhan Allah