Allah in the name of the most Affectionate the Merciful.
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا (ف۱)
(ف۱) - سورۃ الناس بقولِ اصح مدنیّہ ہے ، اس میں ایک رکوع ، چھ۶ آیتیں ، بیس۲۰ کلمے ، اناسی۷۹ حرف ہیں ۔
1. Qul aAAoothu birabbi alnnasi
1. قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِۙ۱
1. Say you, I came in the refuge of the Lord of all mankind;
1. تم کہو میں اس کی پناہ میں آیا جو سب لوگوں کا رب (ف۲)
(ف۲) - سب کا خالق و مالک ۔ ذکر میں انسانوں کی تخصیص ان کی تشریف کے لئے ہے کہ انہیں اشرف المخلوقات کیا ۔
2. Maliki alnnasi
2. مَلِكِ النَّاسِۙ۲
2. King of all,
2. سب لوگوں کا بادشاہ (ف۳)
(ف۳) - ان کے کاموں کی تدبیر فرمانے والا ۔
3. Ilahi alnnasi
3. اِلٰهِ النَّاسِۙ۳
3. God of all,
3. سب لوگوں کا خدا (ف۴)
(ف۴) - کہ الٰہ اور معبود ہونا اسی کے ساتھ خاص ہے ۔
4. Min sharri alwaswasi alkhannasi
4. مِنْ شَرِّ الْوَسْوَاسِ١ۙ۬ الْخَنَّاسِ۪ۙ۴
4. From the evil of him who whispers evil designs in the heart and slinks away.
4. اس کے شر سے جو دل میں برے خطرے ڈالے (ف۵) اور دبک رہے(ف۶)
(ف۵) - مراد اس سے شیطان ہے ۔
(ف۶) - یہ اس کی عادت ہی ہے کہ انسان جب غافل ہوتا ہے تو اس کے دل میں وسوسے ڈالتا ہے اورجب انسان اللہ کا ذکر کرتا ہے تو شیطان دبک رہتا ہے اور ہٹ جاتاہے ۔
5. Allathee yuwaswisu fee sudoori alnnasi
5. الَّذِیْ یُوَسْوِسُ فِیْ صُدُوْرِ النَّاسِۙ۵
5. Those who whisper in the hearts of mankind.
5. وہ جو لوگوں کے دلوں میں وسوسے ڈالتے ہیں
6. Mina aljinnati wa alnnasi
6. مِنَ الْجِنَّةِ وَ النَّاسِ۠۶
6. Jinn and men.
6. جن اور آدمی (ف۷)
(ف۷) - یہ بیان ہے وسوسے ڈالنے والے شیطان کا کہ وہ جنّوں میں سے بھی ہوتا ہے اور انسانوں میں سے بھی جیسا شیاطین جن انسانوں کو وسوسے میں ڈالتے ہیں ایسے ہی شیاطین انس بھی ناصح بن کر آدمی کے دل میں وسوسے ڈالتے ہیں پھر اگر آدمی ان وسوسوں کو مانتا ہے تو اس کا سلسلہ بڑھ جاتا ہے اور خوب گمراہ کرتے ہیں اگر اس سے متنفر ہوتا ہے تو ہٹ جاتے ہیں اور دبک رہتے ہیں ۔ آدمی کو چاہئے کہ شیاطین جن کے شر سے بھی پناہ مانگے اور شیاطین انس کے شر سے بھی ۔ بخاری و مسلم کی حدیث میں ہے کہ سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم شب کو جب بسترِ مبارک پر تشریف لاتے تو اپنے دونوں دستِ مبارک جمع فرماکر ان میں دم کرتے اور سورۂِ قُلْ ھُوَاللہُ اَحَد وَقُلْ اَعُوذُ بِرَبِّ الفَلَقِ اور قُلْ اَعُوۡ ذُبِرَبِ النَّاس پڑھ کر اپنے مبارک ہاتھوں کو سرِ مبارک سے لے کر تمام جسمِ اقدس پر پھیرتے جہاں تک دستِ مبارک پہنچ سکتے یہ عمل تین مرتبہ فرماتے ۔ وَاﷲ تَعَالٰی اَعْلَمُ بِمُرَادِہٖ وَاَسْرَارِ کِتَابِہٖ وَاٰخِرُ دَعْوَانَآ اَنِ الْحَمْدُ اللہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ وَاَفْضَلُ الصَّلٰوۃِ واَزکَی السَّلامِ عَلٰی حَبِیْبِہٖ وَسَیِّدِ اَنْبِیَآئِہ وَرُسُلِہٖ سَیِّدنَا مُحَمَّدٍ وَاٰلِہٖ وَاَصْحٰبِہ اَجْمَعِیْنَ ''
No comments:
Post a Comment
Subhan Allah